وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور اصلاحات پر تبادلہ خیال

2 ماہ قبل
وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور اصلاحات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری اور اصلاحات پر مشاورت کی گئی۔ دونوں فریقین نے پاکستان میں معاشی استحکام کو پائیدار ترقی اور روزگار میں بدلنے کے اہداف پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ٹیکس، محصولات اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے جامع فریم ورک پر غور کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے روزگار کے فروغ کے لیے اسکلز ڈویلپمنٹ کو کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے آئی ٹی، ہیلتھ، نرسنگ اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں مہارتوں کی تیاری، ڈیجیٹل لیبر مارکیٹ اور اوورسیز روزگار کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔