قاہرہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں امن کی کوششوں کے سلسلے میں پانچواں مشاورتی اجلاس مصر میں ہوا، جس میں سعودی وزیر خارجہ ولید الخریجی نے بھی شرکت کی۔عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب نے سوڈان میں بیرونی مداخلت کو روکنے پر زور دیا اور کہا کہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔اجلاس میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے محفوظ راستے کھولنے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ سوڈانی حکومت کی جانب سے سرحدی گزرگاہ کھولنے کے اقدام کو خیر مقدم قرار دیا گیا۔
سوڈان میں امن کے لیے مصر میں پانچواں مشاورتی اجلاس، سعودی وزیر خارجہ بھی شریک
2 ماہ قبل