ریاض( سپورٹس ڈیسک) فٹبال کے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی کا عالمی دورہ شروع ہو گیا ہے۔ ٹرافی پہلے پڑا کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچی، جہاں اٹلی کے سابق سٹار فٹبالر الیسانڈرو ڈیل پیرو نے اسے مداحوں کے سامنے پیش کیا۔ٹرافی ٹوور 150 دن جاری رہے گا اور اس دوران دنیا کی 30 فیفا ایسوسی ایشنز ٹرافی کا دورہ کریں گی۔ یہ عالمی سفر سعودی عرب سے شروع ہوا، جو 2034 میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ٹرافی کا یہ دورہ اسپین، مراکش اور پرتگال بھی شامل کرے گا، اور اس دوران شائقین کو ٹرافی کے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ فٹبال ورلڈ کپ 2026 رواں سال جون میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول ہے۔