اسلام آباد(ترکیہ خبر) وفاقی آئینی عدالت اپنی نئی عمارت میں منتقل ہو گئی ہے، جہاں اب عدالت کے تین بنچز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔چیف جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ نئی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید اور دیگر وکلا بھی شریک ہوئے۔وفاقی آئینی عدالت کی اس نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد عدالتی کارروائیوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور اب عدالت کے تمام اہم مقدمات اسی جگہ سنے جائیں گے۔
وفاقی آئینی عدالت نئی عمارت میں منتقل، مقدمات کی سماعت شروع
2 ماہ قبل