کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے گندم عام منڈی تک پہنچے تاکہ عوام کو سستا آٹا مہیا کیا جا سکے۔پریس گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گندم چھپا کر مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ صوبے سے باہر گندم کی نقل و حرکت پر بھی کڑی نگرانی رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر خوراک فراہم کرنے کے لیے خصوصی رقم منظور کی جائے گی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر وفاقی حکومت سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترمیم کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت سندھ کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے: شرجیل میمن
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان