اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) اور دسمبر 2025 کے ماہانہ ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں ایف بی آر کو تقریبا 21 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوا۔ دسمبر میں مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 1425 ارب روپے رہیں، جبکہ مقررہ ہدف 1446 ارب روپے تھا۔اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی مجموعی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 6169 ارب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 6490 ارب روپے سے 321 ارب روپے کم ہیں۔ شارٹ فال پہلے پانچ ماہ میں 315 ارب روپے تھا، جو دسمبر کے بعد بڑھ کر 321 ارب روپے ہو گیا۔ذرائع نے کہا کہ دسمبر کے حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے کے بعد شارٹ فال میں کچھ حد تک کمی آ سکتی ہے، تاہم مجموعی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔
ایف بی آر مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس ہدف حاصل نہ کر سکا
3 ماہ قبل