لاہور( کامرس ڈیسک) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم اب اس پارٹنرشپ کا حصہ بن گئی ہے، جو ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت فراہم کرے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم ایئرلائن کے انتظامی ڈھانچے میں شامل ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زمینی آپریشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، تاکہ ایئرلائن کی خدمات اور کارکردگی بہتر بنائی جا سکیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم تھا جس نے 134 ارب روپے کی بولی دی تھی، تاہم عارف حبیب کنسورشیم سب سے زیادہ بولی لگا کر سبقت لے گیا۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی عارف حبیب کنسورشیم کی پارٹنرشپ کا حصہ بن گئی
3 ماہ قبل