آذر بائیجان( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اوہارا 30 جنوری کو لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ طبی دستاویزات کے مطابق ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بن جانا بنی، جبکہ طویل عرصے سے لاحق بیماری ریکٹل کینسر بھی رپورٹ میں شامل تھا، جس کا علاج وہ مارچ 2025 سے کروا رہی تھیں۔ان کے انتقال کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ساتھی فنکاروں نے انہیں باصلاحیت، فیاض اور فلم و ٹیلی وژن پر گہرے اثرات چھوڑنے والی شخصیت قرار دیا۔اوہارا کو عالمی شہرت کامیڈی سیریز شٹس کریک میں اداکاری پر ملی، جس پر انہیں بہترین کامیڈی اداکارہ کا ایمی ایوارڈ بھی ملا۔ وہ حالیہ بڑے منصوبوں دی اسٹوڈیو اور دی لاسٹ آف اس میں بھی نظر آئیں۔اداکار اور تخلیق کار سیٹھ روگن نے انہیں نہایت مہربان اور غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک قرار دیا، جبکہ اداکار پیڈرو پاسکل نے انہیں متاثر کن موجودگی کی حامل فنکارہ کہا۔مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر بو ویلچ، دو بیٹے اور متعدد بہن بھائی شامل ہیں۔