اسلام آباد( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کیپٹل اسمارٹ سٹی پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنے گا اور انہوں نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کے جامع پلان کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سکیورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا۔یہ اقدامات اسلام آباد کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور محفوظ شہر بنانے کی حکومتی کاوشوں کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی داخلے پر پابندی ہوگی:محسن نقوی
3 ماہ قبل