انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

باکو( سپورٹس ڈیسک) فیفا عالمی کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ممالک میں شامل میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے آغاز میں میکسیکو نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم انگلینڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے 36ویں اور 38ویں منٹ میں مسلسل دو گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلا دی۔وقفے سے قبل میکسیکو کے جولیان کوئنونیس نے فری کک پر شاندار گول کرکے خسارہ کم کرتے ہوئے اسکور 1-2 کر دیا۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب جیریل کوانساہ کو ویڈیو ریویو کے بعد ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے باعث ٹیم نے آخری 40 منٹ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے۔اس کے باوجود 60ویں منٹ میں ہیری کین نے پنالٹی پر گول کرکے انگلینڈ کی برتری 1-3 کر دی۔ بعد ازاں 69ویں منٹ میں میکسیکو کے راؤل خیمنیز نے بھی پنالٹی پر گول کرکے اسکور 2-3 کر دیا، تاہم میکسیکو مزید گول نہ کر سکا اور انگلینڈ نے کامیابی اپنے نام کر لی۔اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ ہفتے کے روز ناروے سے امریکی شہر میامی میں ہوگا۔فیفا عالمی کپ 2026ء کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ 48 ٹیموں پر مشتمل یہ عالمی کپ 19 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.