مکہ مکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجدِ حرام میں تعینات سپیشل فورس نے ایک شخص کی جان بچانے کے لیے فوری اور مثر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔حکام کے مطابق مذکورہ شخص مقدس حرم کی ایک بلند منزل سے نیچے کودنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے محفوظ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک اہلکار معمولی زخمی بھی ہو گیا۔سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فورا بعد دونوں افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو طے شدہ ضابطہ کار کے تحت متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ تمام قانونی اور انتظامی امور مکمل کیے جا سکیں۔انتظامیہ کے مطابق مسجدِ حرام میں آنے والے زائرین کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور ایسے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہتی ہیں۔
مسجدِ حرام میں ہنگامی کارروائی، بڑی انسانی جان بچا لی گئی
3 ماہ قبل