واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینٹرل کمان نے لبنانی فوج کی جانب سے گزشتہ دو ماہ میں دوسری مرتبہ حزب اللہ کی زیر زمین سرنگ دریافت کرنے پر اس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے بیان میں کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی طرف سے گولہ بارود، میزائل اور خودکش ڈرون ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سرنگوں کا خاتمہ لبنان اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق یہ کامیابی لبنانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے امریکی قیادت میں کام کرنے والی مکینیکل ٹیم کے کردار کی بھی تعریف کی جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد میں معاون ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسی کارروائیاں سکیورٹی خطرات میں کمی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔
سرنگوں کا خاتمہ لبنان اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے: امریکہ
1 ماہ قبل