الیکشن ٹربیونل نے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی

5 دن قبل
الیکشن ٹربیونل نے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی

لاہور( تر کیہ خبر)حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک ظہیر عباس کھوکھر نے وفاقی وزیر اطلاعات کی انتخابی کامیابی کو چیلنج کیا تھا، لیکن ٹربیونل نے درخواست کو غلط، بے بنیاد اور ناقابل سماعت قرار دیا۔ملک ظہیر عباس کھوکھر نے سماعت کی متعدد تاریخیں حاصل کیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، تاہم وہ اپنے حق میں کوئی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کی نمائندگی کے لیے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔ شواہد کی کمی اور درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے باعث الیکشن ٹربیونل نے انتخابی چیلنج خارج کر دیا۔ سماعت کے دوران وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی موجود تھے۔