پنجاب میں خشک سردی، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھر دوسرے نمبر پرآ گیا

3 ماہ قبل
پنجاب میں خشک سردی، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھر دوسرے نمبر پرآ گیا

اسلام آباد( ترکیہ خبر) پنجاب میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے اور آئندہ روز بھی کسی قسم کی بارش کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کی شرح 83 فیصد اور ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھر لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی اوسط شرح 335 ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔