پختونخوا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال جاری

1 ماہ قبل
پختونخوا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال جاری

پشاور( ترکیہ خبر) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔جنوبی اضلاع، مردان و مالاکنڈ ڈویژن کے بعد پشاور کے بڑے ہسپتال بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں، جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال، ایچ ایم سی اور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ہسپتال شامل ہیں۔او پی ڈیز اور سروسز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج نہیں مل سکا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ بھی سروسز بحال کرنے میں ناکام رہی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں 7ATA کی دفعات شامل کی جائیں اور حکومت ڈاکٹر مہوش و ڈاکٹر وردہ کے لیے شہداء پیکج دے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایکٹ 2010 کے باوجود حکومت اس پر عملدرآمد میں ناکام ہے، جس کے باعث ڈاکٹرز ذہنی طور پر شدید اذیت کا شکار ہیں۔