آذربائیجان(کامرس ڈیسک)پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جباروف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان اور آذربائیجان کی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
2 ماہ قبل