ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست بات چیت جاری ہے:ٹرمپ

2 ماہ قبل
ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست بات چیت جاری ہے:ٹرمپ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت جاری ہے، تاہم کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کی صورت میں خطے کو سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: "ہم اس وقت ایران سے بات کر رہے ہیں۔ اگر کسی حل تک پہنچ گئے تو یہ شاندار ہوگا، اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو غالباً وہاں کچھ برے واقعات رونما ہوں گے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ "ہمارے جہاز اس وقت ایران کی سمت جا رہے ہیں، بڑے جہاز سب سے بڑے اور بہترین ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں معاملات کس رخ پر جاتے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار جہاز اور اس کی معاون جنگی جہازوں کی آمد نے خدشات کو بڑھا دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، خاص طور پر ایرانی حکام کی جانب سے مظاہروں سے نمٹنے کے تناظر میں دی جانے والی دھمکیوں کے بعد۔اگرچہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف براہِ راست مداخلت کی دھمکیوں پر عمل درآمد نہیں کیا، لیکن بعد ازاں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق رعایتوں کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے دیرینہ جوہری تنازع پر سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔