ڈیجیٹل میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا:عطا اللہ تارڑ

3 ماہ قبل
ڈیجیٹل میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی میں اہم کردار ادا کیا:عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد( ترکیہ خبر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے مثر اور اہم کردار ادا کیا۔عطا اللہ تارڑ نے فیک نیوز، منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے میڈیا، خاص طور پر ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔سی پیک میڈیا فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس دوستی کو تاریخی، مثالی اور لازوال قرار دیا اور کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ نہ صرف معاشی ترقی بلکہ معاشرتی ترقی میں بھی گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور یہ مختلف ممالک کو جوڑنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے درمیان فرق کو پہچاننا ایک بڑا چیلنج ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کے مقف کو مثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کا قیام عمل میں لایا گیا۔