اسلا م آباد( ترکیہ خبر)کویت سے پاکستانی جہازوں کے ذریعے ڈیزل اور جیٹ فیول کی سپلائی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جس سے ایئرلائنز کے لیے جیٹ فیول کی دستیابی یقینی ہو گئی ہے اور ہوائی سفر کرنے والے شہریوں کو اضافی کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستانی آئل کارگو کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا ہے اور اب تک محدود تعداد میں کارگو گزر چکی ہیں۔ مرحلہ وار تقریباً بیس ٹینکر آئیں گے، جن میں روزانہ کی بنیاد پر ایک سے دو ٹینکر کی آمد متوقع ہے۔کویت کے ساتھ موجودہ پچاس سالہ سپلائی معاہدہ فعال ہے، تاہم نیا معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔ پاکستان سعودی عرب سے ماہانہ تین تا پانچ اور متحدہ عرب امارات سے دو تا چار کارگو تیل حاصل کرتا رہا ہے۔سپلائی کی بحالی سے بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ممکنہ کمی کے خدشات کم ہو جائیں گے اور عوامی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی۔ توانائی اور ایوی ایشن شعبے میں جاری اصلاحات کے ساتھ قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔
کویت سے ڈیزل و جیٹ فیول کی سپلائی بحال، ہوائی کرایے میں اضافہ مسترد
5 دن قبل