اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ملک میں گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے امداد، تحائف اور ترسیلات زر پر انحصار میں گزشتہ پانچ سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ہاس ہولڈ اکنامک سروے کے مطابق، امداد اور تحائف پر انحصار 2.12 فیصد سے بڑھ کر 4.57 فیصد ہو گیا، یعنی پانچ سال میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح گھریلو اخراجات کے لیے ترسیلات زر پر انحصار میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 4.96 فیصد سے بڑھ کر 7.77 فیصد ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں 50.27 فیصد افراد کی آمدن کا بنیادی ذریعہ تنخواہ ہے، جبکہ 20.36 فیصد افراد کا انحصار غیر زرعی سرگرمیوں پر ہے۔ دیہی علاقوں میں فصلیں آمدن کا 11.73 فیصد حصہ فراہم کرتی ہیں، جبکہ لائیوسٹاک سے حاصل ہونے والی آمدن کا حصہ 94.11 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سروے میں بتایا گیا کہ پنشنز اور سوشل انشورنس پر انحصار میں بھی 45 فیصد اضافہ ہوا، جو 3.01 فیصد سے بڑھ کر 3.80 فیصد تک پہنچ گیا۔ غیر زرعی سرگرمیوں پر انحصار میں بھی تقریبا 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 15.91 فیصد سے بڑھ کر 16.25 فیصد ہو گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار بڑھتے ہوئے معاشی دبا اور مہنگائی کے باعث گھریلو آمدن کے روایتی ذرائع میں تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔
گھریلو اخراجات میں امداد و ترسیلات زر کا انحصار بڑھ گیا، سروے رپورٹ
3 ماہ قبل