ترکیہ خبر

غزہ فلوٹیلا کے گرفتار افراد کو یونان منتقل کرنے کا فیصلہ، عالمی سطح پر تشویش

غزہ فلوٹیلا کے گرفتار افراد کو یونان منتقل کرنے کا فیصلہ، عالمی سطح پر تشویش

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کو یونان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر اسرائیلی حکام نے 175 افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں یونانی حکومت کے ساتھ انتظام کے تحت انہیں براہ راست یونان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس پیش رفت پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا کو روکنے اور کارکنوں کی گرفتاری کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور عالمی برادری کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ فلوٹیلا میں شامل تمام رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی بحریہ نے سمندر میں فلوٹیلا کے جہازوں کو گھیر کر کارروائی کی تھی جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔