ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ 3 لاکھ پہنچ گیا

2 ماہ قبل
ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ 3 لاکھ پہنچ گیا

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزارتِ خزانہ کی سالانہ فِسکل پالیسی اسٹیٹمنٹ کے مطابق ہر پاکستانی شہری پر قرضے کا بوجھ گزشتہ مالی سال میں 13 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 میں فی کس قرضہ 2 لاکھ 94 ہزار 98 روپے تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار 41 روپے ہوگیا، یعنی ایک سال میں ہر شہری پر تقریباً 39 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ یہ حساب ملک کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی کے پیش نظر لگایا گیا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق جون 2024 سے جون 2025 کے دوران مجموعی عوامی قرضہ 71.2 کھرب روپے سے بڑھ کر 80.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، جس کی بنیادی وجہ زیادہ سود کی ادائیگیاں اور زرِمبادلہ کی شرح میں تبدیلی بتائی گئی ہے۔