کیوبا: وینزویلا کارروائی میں 32 شہری ہلاک، دو روزہ سوگ کا اعلان

3 ماہ قبل
کیوبا: وینزویلا کارروائی میں 32 شہری ہلاک، دو روزہ سوگ کا اعلان

ہوانا( مانیٹرنگ ڈیسک) کیوبا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران 32 کیوبن شہری ہلاک ہو گئے۔حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کیوبا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے سکیورٹی اور دفاع کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جان دی۔ کیوبا نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 5 اور 6 جنوری کو ملک بھر میں دو روزہ سوگ منایا جائے گا، جبکہ تدفین کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔کیوبا کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔