خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شدت اختیار کر گیا

1 ماہ قبل
خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شدت اختیار کر گیا

پشاور ( ترکیہ خبر) خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔پشاور کے علاقوں افغان کالونی، بورڈ بازار اور ناصر باغ میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرایہ کے گھر افغان مہاجرین کو دینے والے مکان مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں ضلع بھر میں یہ کارروائیاں جاری ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کے لیے ڈیٹا بھی جمع کر لیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر کنٹرول کیا جا سکے۔