رحیم یار خان( ترکیہ خبر) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر نئے صوبے بنانے کا سوچنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے صوبے بنانے ہیں تو انہیں زمینی حقائق اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات پر آمادگی کو مثبت اقدام قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے اور اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے تاکہ ملک میں شفافیت اور استحکام آئے۔سربراہ جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن قانون پر وفاق اور صوبوں میں عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اگر انتخابات میرٹ پر ہوں تو مہنگائی اور استحصالی نظام کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ مو لانافضل الرحمان نے زور دیا کہ ہر شہری کو آزادی اظہار اور حق کے لیے احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔
صوبے بنانے سے پہلے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں:مولانا فضل الرحمان
3 ماہ قبل