امریکی دباؤ پر مودی نے پسپائی اختیار کی،کانگریس کا دعویٰ

1 ماہ قبل
امریکی دباؤ پر مودی نے پسپائی اختیار کی،کانگریس کا دعویٰ

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین فائلز سے متعلق انکشافات اور امریکا کی جانب سے عائد تجارتی پابندیوں کے دباؤ کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واضح پسپائی اختیار کی ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارت کا حالیہ تجارتی معاہدہ امریکا کے دباؤ میں آ کر کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سستا روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، جس کے بعد بھارتی حکومت نے روسی تیل کی خریداری میں کمی کی۔اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق مودی حکومت کا یہ اقدام محض وقتی نہیں بلکہ اس کے بھارتی معیشت اور سفارت کاری پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے اعلانات نے عالمی سطح پر بھارت کی کمزور حیثیت کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت بھارت کی خودمختاری اور خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا رہی ہے، اور اسے حقیقت پسندی کے بجائے نظریاتی دباؤ اور گمراہ کن بیانیے کا شکار قرار دیا جا رہا ہے۔