گنجا میں بچوں کی اینی میشن سیریز کی رنگا رنگ پریمیئر تقریب

1 ماہ قبل
گنجا میں بچوں کی اینی میشن سیریز کی رنگا رنگ پریمیئر تقریب

آذربائیجان( شوبز ڈیسک)آذربائیجان کے شہر گنجا میں واقع اسٹیٹ ڈرامہ تھیٹر میں بچوں کی تعلیمی اینی میٹڈ سیریز ’’ایسی اور پیتی‘‘ کی شاندار پریمیئر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں لیلیٰ علیئیوا اور الینا علیئیوا نے شرکت کی۔ یہ پریمیئر ’’انیما فلم اِن گنجا‘‘ فیسٹیول کے تحت آذربائیجان اینی میشن ایسوسی ایشن کے اہتمام سے منعقد کیا گیا۔فیسٹیول کے دوران ’’ایسی اور پیتی‘‘ کی دو اقساط کے علاوہ مختصر اینی میٹڈ فلمیں ’’بم بم‘‘ اور ’’زمین اور چاند‘‘ بھی پیش کی گئیں۔ گنجا شہر کے پری اسکول تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچے بڑی دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ یہ فلمیں دیکھتے رہے۔فیسٹیول میں آذربائیجان اور ازبک اینی میشن ماہرین کی مشترکہ کاوش سے تیار کی گئی فلم ’’زمین اور چاند‘‘ بھی دکھائی گئی، جس میں بچوں کو انسان اور فطرت کے باہمی تعلق، ماحولیاتی مسائل کے اثرات اور زمین و مادرِ وطن کے تحفظ کا پیغام دیا گیا۔