کولمبیا نے کانگو کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی
گواڈالاہارا ( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ کے کے اہم میچ میں کولمبیا نے جمہوریہ کانگو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میکسیکو کے گواڈالاہارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان طویل وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا، جبکہ کانگو کے گول کیپر لیونل مپاسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد یقینی گول بچائے۔کولمبیا کو کامیابی دلانے والا واحد اور فیصلہ کن گول 76ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی ڈینیئل منوز نے سکور کیا، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔اس کامیابی کے ساتھ کولمبیا نے گروپ کے میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی اور ٹورنامنٹ کے آخری 32 ٹیموں کے مرحلے میں جگہ بنا لی۔