میلبورن( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن کے میچ میں امریکی تینس اسٹار کاکو گوف نے ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود ساتھی امریکی ہیلی بیپٹسٹ کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔تیسرے سیڈ گوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-6، 6-0، 6-3 سے فتح حاصل کی۔ اب وہ 19 ویں سیڈ کروز مولھووا کے خلاف کوارٹر فائنل میں کھیلیں گی۔21 سالہ گوف دو بار گرینڈ سلیم چیمپیئن رہ چکی ہیں، مگر آسٹریلین اوپن میں سیمی فائنل سے آگے نہیں جا سکیں۔ میچ کے بعد گوف نے کہا کہ انہوں نے صرف فرسٹ سروسز پر توجہ دی اور پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھی پرعزم رہیں۔میچ کے دوران گوف نے شائقین کے نامناسب رویے پر بھی تبصرہ کیا اور ساتھی کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔