مہنگائی اور بدانتظامی کے خاتمے کیلئے شہریوں کی نئے صوبوں کی حمایت

مہنگائی اور بدانتظامی کے خاتمے کیلئے شہریوں کی نئے صوبوں کی حمایت

کراچی ( تر کیہ خبر) کراچی، کوئٹہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور انتظامی بدانتظامی پر قابو پانے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج بھی بنیادی سہولیات کی شدید کمی ہے، نئے صوبے قائم ہونے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں مسلسل اضافے اور بڑھتے ہوئے مسائل کے باعث اب ملک کو چھوٹی انتظامی اکائیوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔شہریوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے، ان کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور عوامی آواز متعلقہ حکام تک پہنچ سکے گی۔ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے سے تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات ہر شہر اور علاقے تک پہنچانا ممکن ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث موجودہ صوبائی نظام کے تحت انتظامی امور چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے، مقامی وسائل سے مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے اور ترقی کا عمل تیز کرنے کے لیے چھوٹے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.