آغدام شہر ڈے کی تقریبات کا آغاز، قرہ باغ گھوڑوں کی شاندار پریڈ
آغدام ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے شہر آغدام کے دن 20 نومبر کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر قرہ باغ گھوڑوں کی شہر کی سڑکوں سے عمارات کمپلیکس تک شاندار پریڈ کے ساتھ تقریبات کا آغاز کیا گیا۔آذرتک کے علاقائی نمائندے کے مطابق شہر کے رہائشیوں اور مہمانوں نے گھوڑوں کی اس پریڈ کا خوشی، فخر اور دلچسپی سے مشاہدہ کیا اور شرکا کو بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔دن بھر عمارات کمپلیکس میں منعقد ہونے والے میلے میں مقامی صنعت کار اور کاروباری افراد اپنی تیار کردہ مختلف مصنوعات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ قرہ باغ گھوڑوں کا خصوصی مظاہرہ، موسیقی کی پیشکش، مختلف کرداروں کے روپ میں فنکاروں کی شرکت، قرہ باغ کے روایتی کھانوں سے روشناس کرانے کا پروگرام اور براہ راست قومی موسیقی بھی تقریب کا حصہ ہوگی۔آغدام شہر ڈے کے سلسلے میں مقام موسیقی کے مرکز میں فنون لطیفہ کی نمائش، مصوری کی تربیتی نشستیں، مختصر موسیقی پروگرام اور شہر کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔ آغدام کے سرکاری ثانوی اسکول نمبر 1 میں بچوں کے لیے ڈرامہ ’’گوئے چیک فاطمہ‘‘ بھی دکھایا جائے گا۔تقریبات کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہے گا، جس کا اختتام ایک شاندار اختتامی موسیقی پروگرام اور آتش بازی کے مظاہرے پر ہوگا۔