صدر الہام علییف کا ہنوئی میں ہو چی من کے مزار پر حاضری
ہنوئی ( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے 20 نومبر کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ویتنام کے بانی رہنما ہو چی من کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آذرتک کے مطابق مزار کے سامنے اعزازی گارڈز کا دستہ موجود تھا۔ صدر الہام علییف نے ہو چی من کی یاد میں احترام کا اظہار کیا اور ان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔