چینی سرحد پر افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش، بیجنگ کی سخت تنبیہ

چینی سرحد پر افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش، بیجنگ کی سخت تنبیہ

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے اہلکاروں کی جانب سے چینی سرحد پر داخل ہونے کی کوشش کے بعد چین نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان سے سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کے بڑھتے خدشات نے پڑوسی ممالک کو اپنی سرحدوں کی حفاظت مزید سخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واخان راہداری کے ذریعے دراندازی کی کوشش پر چینی سرحدی حکام نے طالبان اہلکاروں کو خبردار کیا۔طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد چین نے افغان سرحد پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کرتے ہوئے خاردار تاریں اور نگرانی کے کیمرے نصب کیے ہیں۔ دہشت گرد عناصر کی ممکنہ دراندازی روکنے کے پیش نظر چین نے افغانستان کے ساتھ واخان کا سرحدی راستہ تاحال بند کر رکھا ہے۔افغان جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی اور غیر قانونی سرحدی آمدورفت کے خدشات بڑھنے کے باعث خطے کے دیگر ہمسایہ ممالک نے بھی سرحدوں پر نگرانی سخت کردی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.