آذر با ئیجان( شوبز ڈیسک)امریکی پاپ گلوکارہ چیپل رون نے واسرمن ٹیلنٹ ایجنسی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ یہ فیصلہ ایجنسی کے چیئرمین کیسی واسرمن سے متعلق تنازع کے دوبارہ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جو مرحوم فنانسر جیفری ایپ اسٹین سے جڑی نئی فائلز کے اجرا سے پیدا ہوا۔چیپل رون نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ اب وہ واسرمن ایجنسی کی نمائندگی میں نہیں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکار ایسی نمائندگی کے حقدار ہیں جو ان کی اقدار کی عکاس ہو اور انڈسٹری میں تحفظ، وقار اور جوابدہی کو ترجیح دے۔یہ پیش رفت امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جیفری ایپ اسٹین سے متعلق حال ہی میں جاری کی گئی دستاویزات کے بعد سامنے آئی، جن میں بیس سال سے زائد پرانی ای میلز شامل ہیں جو کیسی واسرمن اور غزلین میکسویل کے درمیان تبادلے کی تھیں۔