پشاور( ترکیہ خبر) پاکستان میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کے آغاز کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی **مولانا سید عبد الخبیر آزاد** کریں گے اور اجلاس میں رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران کے علاوہ وزارت مذہبی امور سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین بھی شریک ہوں گے۔