کینیڈا نے امریکی ٹیرف مسترد، تعاون جاری رکھنے کا اعلان

2 ماہ قبل
کینیڈا نے امریکی ٹیرف مسترد، تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ڈیووس( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے کہا ہے کہ کینیڈا کسی بھی امریکی ٹیرف کو مسترد کرتا ہے اور آرکٹک خطے میں سلامتی و خوشحالی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے مارک کارنے نے گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف اور ممکنہ ٹیرف کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ دباؤ اور ٹیرف کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں، بلکہ سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں طاقتور ممالک اپنی مرضی نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے قواعد پر مبنی عالمی نظام خطرے میں ہے اور بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔