ایران میں مظاہروں کے بعد کال سروس بحال، انٹرنیٹ بند

2 ماہ قبل
ایران میں مظاہروں کے بعد کال سروس بحال، انٹرنیٹ بند

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کالز کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی بند ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ یو این ہیومن رائٹس کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان واقعات کو جلد از جلد روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 2022ء کے بعد یہ ایران میں سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک شمار کیے جا رہے ہیں۔ایرانی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ علاوہ ازیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے پاس بیرونِ ملک سے دہشت گرد ایجنٹوں کو احکامات دینے کے شواہد موجود ہیں اور ان کا خیال ہے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔