ڈھاکہ( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کی کیفیت ہے، جس کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے شیڈول میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج کھیلے جانے والے بی پی ایل کے تمام میچز مؤخر کر دیے گئے ہیں، جبکہ نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے مطابق بیگم خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک اسپتال میں ہوا۔ وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم رہ چکی تھیں اور سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق خالدہ ضیاء طویل عرصے سے مختلف عارضوں میں مبتلا تھیں اور ان کی عمر 80 برس تھی۔