بنگلا دیش میں بی این پی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

1 ماہ قبل
بنگلا دیش میں بی این پی کی بھاری اکثریت، طارق رحمان وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں ہونے والے تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 300 رکنی پارلیمنٹ میں 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ انتخابات 2024 میں حکومت مخالف تحریک کے بعد منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے اپنی نشست سے کامیابی حاصل کی، اور پارٹی نے ملک کی بہتری کے لیے کارکنان سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔بی این پی کے منشور میں غریب خاندانوں کے لیے مالی امداد، وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو 10 سال تک محدود کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانا اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔دوسری جانب جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے شکست تسلیم کی اور اعلان کیا کہ وہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، جس کے تحت جماعت کی قیادت میں اتحاد کو 68 نشستیں حاصل ہوئیں۔