بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر شادی شدہ خواتین کی شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد (تر کیہ خبر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ پروگرام کے بورڈ نے 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کے تحت ایسی خواتین بھی مالی معاونت کی اہل ہوں گی جن کی زندگی میں کبھی شادی نہیں ہوئی۔ تاہم امداد کے حصول کے لیے انہیں پروگرام میں مقرر کردہ اہلیت کے تمام تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔