امریکا کا بڑا اعلان، ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کی معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام

3 ہفتے قبل
امریکا کا بڑا اعلان، ایرانی پاسداران انقلاب کے رہنماؤں کی معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی سفارتی سکیورٹی سروس کے پروگرام ریوارڈز فار جسٹس نے ایرانی پاسداران انقلاب کے متعدد اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔پروگرام کے مطابق یہ رہنما پاسداران انقلاب کے مختلف دھڑوں کی قیادت اور انتظام سنبھال رہے ہیں جن پر دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس ان رہنماؤں یا پاسداران انقلاب کی مختلف شاخوں کے بارے میں معلومات موجود ہیں وہ خفیہ طور پر معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے تاریک انٹرنیٹ کے خفیہ پلیٹ فارم یا سگنل نامی رابطہ ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پروگرام کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے شخص کو مالی انعام کے ساتھ اپنی رہائش کا مقام تبدیل کرنے کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔