بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعظم کا خراج تحسین

18 گھنٹے قبل
بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد( ترکیہ خبر) شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی قومی، سیاسی اور آئینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کے لیے خلوص نیت سے نمایاں خدمات انجام دیں، جبکہ آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں بھی ان کا کردار کلیدی رہا۔انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ملک میں پارلیمانی نظام کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ بھٹو نے عوامی طرز حکمرانی کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی اور ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔