ڈھاکہ( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق بی سی بی اپنے فیصلے سے حکومت کو آگاہ کرے گا اور حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی کو بھی صورتحال سے مطلع کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کروانے کا مطالبہ کرے گی، کیونکہ موجودہ شیڈول کے مطابق ان کے ورلڈکپ کے میچ بھارت میں کولکتہ اور ممبئی میں ہونے تھے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت لٹن کمار داس کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ گروپ میں بنگلہ دیش کے مقابلے میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔