باکو میں مائیکرو موبیلٹی نیٹ ورک: 60 کلومیٹر سائیکل اور اسکوٹر راستے مکمل

2 ماہ قبل
باکو میں مائیکرو موبیلٹی نیٹ ورک: 60 کلومیٹر سائیکل اور اسکوٹر راستے مکمل

آذربائیجان( کامرس ڈیسک)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 2025 کے دوران 15 سڑکوں اور دو علاقوں میں 15 کلومیٹر نئے مائیکرو موبیلٹی لینز تعمیر کیے گئے، جس کے بعد شہر میں مائیکرو موبیلٹی کا مجموعی نیٹ ورک 60 کلومیٹر تک پہنچ گیا، یہ بات آذربائیجان لینڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی (AYNA) کے چیئرمین انار رضایف نے رپورٹ کو بتائی۔رضایف نے یہ معلومات باکو اور اس کے گردونواح میں 2025–2030 کے لیے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی بہتری کے اسٹیٹ پروگرام کے نفاذ پر منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کے دوران فراہم کیں۔انہوں نے بتایا کہ بائیسکل راستوں کو مرحلہ وار جوڑا جا رہا ہے تاکہ ایک مسلسل مائیکرو موبیلٹی لین قائم کی جا سکےانفراسٹرکچر کے متعارف ہونے کے بعد مائیکرو موبیلٹی کے ذرائع کو 45 لاکھ مرتبہ استعمال کیا گیا، جس نے کل 13 ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ گاڑیوں کے ساتھ ٹکراؤ کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے حفاظتی بیریئر نصب کیے گئے ہیں اور ٹریفک سگنل پر بائیسکل سیکشنز شامل کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کام جاری ہے۔"مزید برآں، دارالحکومت میں 700 اسکوٹر اور 564 بائیسکل پارکنگ اسپیسز بھی قائم کی گئی ہیں۔