آسٹریلیا: اسرائیلی صدر کے دورے پر احتجاج تشدد میں بدل گیا

1 ماہ قبل
آسٹریلیا: اسرائیلی صدر کے دورے پر احتجاج تشدد میں بدل گیا

آسٹریلیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورے کے خلاف ہونے والا احتجاج پیر کے روز تشدد کا رخ اختیار کر گیا، جس کے بعد سڈنی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور مرچوں والا اسپرے استعمال کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر کا چار روزہ دورہ آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھا، خاص طور پر دسمبر میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ کے بعد۔ تاہم سڈنی اور میلبورن میں ان کے دورے کے دوران بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔سڈنی کے مرکزی کاروباری علاقے میں مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور تقاریر کیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ اسرائیلی صدر غزہ میں شہری ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس نے بھاری نفری، گھڑ سوار اہلکار اور ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے۔