ہانیہ عامر کی مستقبل سے متعلق نئی پیش گوئی

2 ماہ قبل
ہانیہ عامر کی مستقبل سے متعلق نئی پیش گوئی

کراچی( شوبز ڈیسک)ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق دلچسپ پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں آئندہ چند برسوں میں اہم ذاتی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ایک مارننگ شو میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے اداکارہ کے زائچے کا تجزیہ پیش کیا۔ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین اداکاراں میں شمار ہوتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے فالوورز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ وہ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو میں اپنی اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ مداح نہ صرف ان کے کام کو پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔پروگرام کے دوران نجومیوں نے ان کے ہاروسکوپ کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل سے متعلق کچھ عمومی اندازے پیش کیے، جنہیں تفریحی پیش گوئی کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی خبروں میں رہی ہیں، جس کے باعث ان کے بارے میں قیاس آرائیاں مزید موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔