لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف کہانی کار اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کی پوتی کے حالیہ نکاح کی خوشی میں ان کے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود نے اس خوشی کے موقع پر بچوں اور والد کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی، جس میں بلال، انور مقصود اور بلال کے دونوں بیٹے ایک ہی طرح کے لباس میں دلکش انداز میں نظر آ رہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں بلال مقصود نے لکھا کہ ان کے بچے اور دادا اس خوشی کے موقع پر موجود ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو بے حد پسند کیا اور خاندان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے، جبکہ یہ لمحہ ان کے مداحوں کے لیے بھی خوشی کا باعث بنا۔
انور مقصود کی پوتی کی شادی، خوبصورت فیملی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 ماہ قبل