نسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

1 ہفتے قبل
نسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد( ترکیہ خبر) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات میں 21 مئی تک انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کی نگرانی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کی اور فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔