قاہرہ( شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ انجلینا جولی نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں ہلال احمر کے ارکان اور انسانی امداد لے جانے والے ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی اور امدادی سامان کی ترسیل کا جائزہ لیا۔انجلینا جولی کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کا نمائندہ، شمالی سینا کے گورنر اور مصر کے وزیرِ امیگریشن بھی موجود تھے تاکہ بین الاقوامی امدادی کوششوں کو سہارا دیا جا سکے اور امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اداکارہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کے لیے مشہور ہیں اور ماضی میں دنیا بھر میں ایسے مشنز میں حصہ لے چکی ہیں۔غزہ کے شہری اسرائیل کی پٹی پر جاری دو سالہ جنگ کے نتیجے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس دوران 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، جبکہ بنیادی ڈھانچہ بھی بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔
انجلینا جولی کا غزہ امدادی مشن کے لیے رفح کراسنگ کا دورہ
3 ماہ قبل