امریکی سفارت خانے کی تمام سروسز پاکستان میں معطل

1 ماہ قبل
امریکی سفارت خانے کی تمام سروسز پاکستان میں معطل

اسلام آباد( ترکیہ خبر) ایران میں سپریم لیڈر کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے مختلف قونصل خانوں کی تمام معمول کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس، پاسپورٹ اور دیگر امریکی شہری خدمات 2 مارچ 2026 کے لیے موقوف کر دی گئی ہیں۔ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔سیکورٹی کے پیش نظر یہ اقدام سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں، جن میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔تاہم امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کیسز میں محدود خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں تاکہ ضروری حالات میں شہریوں کو مدد دی جا سکے۔